| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل سےمحدود جنگ بندی پر آمادگی
شدت پسند جمیعتوں حماس اور اسلامی جہاد سمیت مختلف فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کے ساتھ محدود جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس بارے میں حتمی اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا لیکن اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق اسرائیلی حدود میں موجود عام شہریوں پر ہو گا جبکہ مقبوضہ علاقوں میں قائم یہودی بستیوں اور اسرائیلی فوجیوں پر نہیں ہوگا۔ فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع اور مصر کے صدر حسنی مبارک اتوار کے روز ملاقات کرنے والے ہیں جس میں وہ جنگ بندی کی دستاویز پر مہر تصدیق ثبت کریں گے۔ یہ جنگ بندی مصر کی طرف سے کئی ماہ پر محیط مصالحت کاری کا نتیجہ ہے۔ مگر اسرائیل کی طرف سے اس محدود جنگ بندی کو شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل ہر اس معاہدے کو مسترد کرے گا جس میں تشدد کو مکمل طور پر ختم کرنے کا وعدہ نہ کیا گیا ہو۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||