BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 December, 2003, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریگن بات کرتے ہیں نہ چلتے پھرتے ہیں
نینسی ریگن ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں

سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن اتنے بیمار ہیں کہ وہ نہ بات کر سکتے ہیں نہ چل پھر سکتے ہیں۔ وہ ہر وقت سوئے ہوئے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار ہی جاگتے ہیں۔

رونالڈ ریگن کی صاحبزادی پیٹی ڈیوس نے ایک میگزین کو بتایا ہے کہ بہت سے لوگوں کو ان کے والد کی صحت کے بارے میں اصل صورتِ حال معلوم ہی نہیں۔

بانوے سالہ رونالڈ ریگن کی یاد داشت جاتی رہی ہے۔

لاس انجلیز میں اپنے گھر میں رہائش اختیار کرنے کے بعد سابق صدر ریگن کوگزشتہ کئی برس سے نہیں دیکھا گیا۔ وہاں خاندان کے قریبی افراد ہی ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

میگزین کے مطابق نینسی ریگن ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں۔

سابق صدر کی بیٹی نے بتایا کہ لوگ ان سے اکثر ان کے والد کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ ’وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا میرے والد مجھے پہچانتے ہیں یا نہیں۔ یا وہ دوسرے لوگوں کو پہچان لیتے ہیں یا نہیں۔‘

مس ڈیوس کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں سن کر انہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی والدہ اور وہ اپنے والد کے بارے میں بہت راز داری سے کام لیتی ہیں۔

مس ڈیوس کے مطابق رونالڈ ریگن اپنا زیادہ وقت بستر میں گزارتے ہیں البتہ کبھی کبھی وہ ویل چیئر پر بھی بیٹھ جاتے ہیں۔ ’جب کبھی وہ سو کر اٹھتے ہیں (اور ایسا بہت کم ہوتا ہے ) تو وہ کھڑکی سے باہر درختوں کو دیکھتے رہتے ہیں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ یہ ان کے والد کی روح کی پائیداری کا مظاہرہ ہے کہ وہ اپنے دوبارہ سے یکجا ہونے والے خاندان کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد