| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
واجپئی: پاکستان دورے کی تصدیق
بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ سارک اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان جائیں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ واجپئی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ جنوری کی چار تاریخ سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واجپئی کے پاکستان دورے سے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ امن کو کوششوں تقویت ملے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||