| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سٹیل پر امریکی محصول ختم
صدر بش نے گزشتہ مارچ میں اسٹیل کی درآمد پر عائد کیا جانے والا وہ متنازعہ محصول اٹھانے کا اعلان کیا ہے جسے عالمی تجارتی ادارے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔ صدر بش کے ایک سرکاری بیان میں وہائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ میکلیلان نے کہا کہ گزشتہ برس مارچ میں عائد کیا جانے والا وہ محصول اٹھایا جارہا ہے جس اس بناء پر عائد کیا گیا تھا کہ اس وقت امریکہ میں غیر ملکی اسٹیل کی بڑھتی ہوئی درآمد کی وجہ ملک کی اسٹیل کی صنعت کو مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکیس ماہ میں اسٹیل کی امریکی صنعت کو ایک بار دوام حاصل ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس پابندی سے اسٹیل کی صنعت کو تبدیل ہوتے ہوئے اقتصادی حالات میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مدد ملتی رہی ہے۔ محصول عائد کی جانے کی ان پابندیوں کے بعد یورپی یونین اور جاپان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی نے یہ پابندی ختم نہ کی تو جواب میں وہ بھی کئی اشیاء کی درآمدات کے سلسلے میں اسی قسم کی پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔ امریکی ترجمان کی جانب سے صدر بش کے اس بیان کے بعد کہ اب یہ محصول اٹھایا جارہا ہے، یورپی یونین کے تجارتی کمشنر پاسکال لیمے کا کہنا ہے کہ اب جوابی اقدامات معطل کئے جاسکتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||