BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2003, 16:37 GMT 21:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرب فوجی کمانڈر کو سزا
مومر نکولیک
مومر نکولیک کوجنگ کے دوران آٹھ ہزار مسلمانوں کے قتل عام میں حصہ لینے سزا سنائی گئی ہے۔

ہیگ میں قائم جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی عدالت نے بوسنیا کی سرب فوج کے کمانڈر مومر نکولیک کو انیس سو پچانوے کی جنگ کے دوران آٹھ ہزار مسلمانوں کے قتل عام میں حصہ لینے پر ستائیس برس کی قید کی سزا سنائی ہے۔

سرب فوج کے کمانڈر مومر نکولیک کی عمر اب اڑتالیس برس ہے اور ان پر انیس سو پچانوے کی جنگ کے دوران سربیا کے آٹھ ہزار مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

ایک اور پیشرفت میں بوسنیا کے دو مسلم اعلیٰ فوجی افسران کے ایک علیحدہ مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔

ان افسران یعنی انور حدثی حاسہ نووک اور عامر کوبورا پر غیر ملکی اسلامی شدت پسندوں کے ایک ایسے یونٹ کی قیادت کرنے کا الزام ہے جو انیس سو ترانوے میں کروشیا کے تقریباً دو سو سرب باشندوں کے قتل و غارتگری میں ملوث رہا ہے۔

تاہم دونوں ملزمان نے اس مقدمے میں صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد