| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیٹوں کی تحویل، ماؤں کا حق
ایران میں بچوں کی تحویل کے متعلق ایک قانون میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب طلاق یافتہ خواتین سات سال تک کے بیٹوں کو اپنے پاس رکھ سکیں گی۔ اس طرح اب ان کے پاس بیٹوں کی تحویل کا بھی اتنا ہی حق ہو گا جتنا اس سے پہلے ان کے پاس بیٹیوں کی تحویل کا ہے۔ اس سے قبل طلاق یافتہ خواتین صرف دو سال تک کے بیٹوں کو اپنے پاس رکھ سکتی تھیں۔ تحویل کے حوالے قانون میں ترمیم کا اعلان ججمنٹ کونسل نے کیا جس کے سربراہ سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی ہیں۔ اس سے قبل اس طرح کی تجویز گارڈین کونسل دو مرتبہ رد کر چکی ہے جس میں قدامت پسندوں کی تعداد زیادہ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی قانون ساز ادارہ گارڈین کونسل اس سے قبل جو بل رد کر چکا ہے اس میں عورتوں کو اٹھارہ سال تک کے بچوں کی تحویل دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ اے ایف پی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بڑے شہروں میں چار میں سے ایک شادی کا انجام طلاق ہوتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||