BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 November, 2003, 22:39 GMT 03:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوتشیوں نےمنگیتروں کی دوڑ لگوا دی

شادی کی تقریب

اگر آپ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہیں تو زیادہ امکان یہ ہے کہ اتوار سے پہلے ایک یا کئی شادیوں میں شرکت کریں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں جوتشیوں نے اعلان کیا ہے کہ اگلے تین دن شادی کے لئے بہت شُبھ یا نیک شگون ہیں۔

جوتشیوں کے اس اعلان کے بعد راتوں رات ہزاروں کی تعداد میں لڑکے لڑکیوں کی شادی کے پروگرام بنے اور ان کو آخری شکل دی گئی۔

صرف دہلی میں جمعرات کے دن چودہ ہزار شادیوں ہوئیں جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز بھی اتنے ہی جوڑے متبرک آگ کے گرد پھیرے لیں گے۔

ہندوستانی جوڑا
اس جوڑے نے نجومیوں کی تنبیہ کے باوجود اگست میں شادی رچائی

اس سے پہلے ستارہ شناسوں نے لوگوں کو خبر دار کیا تھا کہ وہ شبھ دنوں کی آمد تک شادی سے اجتناب کریں۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا کے جولائی سے اکتوبر تک ہندوستان میں نہ ہونے کے برابر شادیاں ہوئیں۔

نجومیوں کی حالیہ پیش گوئی کے بعد بڑی تعداد میں شادیوں سے چار ماہ پریشان حال بینڈ باجے اور شادیوں سے منسلک دیگر افراد کی چاندی ہوگئی ہے۔

تازہ پیش گوئی کیا ہے؟

نجومیوں نے اپنی حالیہ پیش گوئی میں کہا ہے کہ ستاروں کی حالیہ پوزیشن کے باعث جو شادیوں میں ان تین شبھ دنوں میں ہوں گی وہ دولہا دلہن اور ان کے خاندانوں کے لئے خوشیوں کا باعث بنیں گی۔

دہلی کے ایک نجومی پرمود دتا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان دنوں میں شادی کی بہت اہمیت ہے۔

گھوڑا
بینڈ باجے والوں کی طرح گھوڑے والوں کی بھی چاندی ہو رہی ہے

’جس طرح آپ کو کسی پودے کا بیج بونے کے لئے موزوں وقت کا انتظار کرنا پڑتا ہے، اسی طرح کامیاب شادی کے لئے بھی نیک شگون گھڑی کا ہونا بہت ضروری ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ان دنوں ستاروں کی پوزیشن ایسی نیک فال ہے کہ انہوں نے خود اپنی بیٹی کی بھی شادی جمعہ کے روز کے لئے طے کی ہے۔

دہلی میں اتنی زیادہ تعداد میں شادیاں ہونے کا نتیجہ یہ ہے کہ شہر میں شادیوں کی رونق کو دوبالا کرنے والے بینڈ باجے بھی کم پڑ گئے ہیں۔

دہلی میں کام کرنے والے سواگت بینڈ کے مالک امریت اہوجا نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس پچاس بینڈ ماسٹر ہیں لیکن انہوں نے حالیہ دنوں میں بڑھتی ہومانگ کو پورا کرنے کے مزید بینڈ ماسٹر بھرتی کئے۔ اس کے باوجود ان کے کئی کرم فرماؤں کو مایوس لوٹنا پڑا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد