| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج بھی عورت مظلوم
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عورتوں کے خلاف تشدد آج کی تہذیب یافتہ دنیا کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ دنیا بھر میں عورتوں کے خلاف جرائم عام ہیں۔ منگل کو عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا اور افریقہ سے امریکہ تک اس سلسلے میں جلوس نکالے گئے۔ جنوبی افریقہ میں حکومت نے مردوں سے کہا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں جلوس نکال کر اچھے ہونے کا ثبوت فراہم کریں اس جلوس کو ’ گّڈ مین مارچ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی وزیر براے سماجی ترقی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عورتوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔ جنوبی افریقہ میں عورتوں کے خلاف جرائم اور زنا کی وارداتوں کی شرح بہت زیادہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق اوسطً ایک سو سینتالیس عورتوں کی روزانہ عصمت دری کی جاتی ہے۔ چلی کےدارالحکومت میں عورتوں نے برہنا جلوس نکالا اور اس جلوس میں شریک تمام عورتوں نے جسم پر رنگ ملا ہوا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ سات لاکھ عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے اور بارہ کروڑ عورتوں کے ختنے کئے جاتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||