BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 November, 2003, 23:16 GMT 04:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں شیعہ رہنما مضطرب
امریکی انتظامیہ اور گورننگ کونسل سے بات ہو رہی ہے
امریکی انتظامیہ اور گورننگ کونسل سے بات ہو رہی ہے

عراق میں شیعہ اکثریتی فرقے سے تعلق رکھنےوالے رہنماوں نے انتقال اقتدار کے نئے امریکی منصوبوں کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی رائے نہ لی گی تو اس سے مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتقال اقتدار سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ عراق کے قوانین اسلامی اقدار کے مطابق ہوں گے۔

شیعہ رہنما عبدالعزیز الحکیم نے کہا امریکہ کی طرف سے عراق میں انتقال اقتدار کے موجود منصوبوں میں عراق عوام کا کوئی کردار نہیں ہے۔

شیعہ اکثریتی فرقے کہ ایک اور رہنما سید علی السیستانی نے کہا اہم امور میں لوگوں کی رائے لی جانی چاہئے۔

ایک مذہبی رہمنا کے معتمد نےکہا کہ وہ امریکی انتظامیہ اور عبوری کونسل کے ارکان سے اس سلسلے میں بات کر رہے ہیں اور انھیں شیعہ اکثرتی فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد