BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسامہ کے سابق محافظ کو سزا
اسامہ بن لادن
شادی عبداللہ مبینہ طور پر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ذاتی محافظ رہے ہیں

جرمنی کی ایک عدالت نے القاعدہ سے مبینہ تعلق رکھنے والے شخص کو یہودی مفادات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دینے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ستائیس سالہ شاذی عبداللہ نسلاً فلسطینی ہیں تاہم ان کا تعلق اردن سے ہے۔ شاذی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ عرصے کے لئے وہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ذاتی محافظ بھی رہے ہیں۔

ڈسلڈورف کی عدالت نے انہیں ایک دہشت گرد تنظیم کی رکنیت رکھنے اور پاسپورٹ میں جعل سازی کرنے کا مرتکب پانے کے بعد سزا سنائی ہے۔

خیال ہے کہ انہیں قدرے کم سزا تفتیش کاروں کو اہم معلومات فراہم کرنے کے عوض سنائی گئی ہے۔

شاذی عبداللہ کو گزشتہ سال اپریل میں آٹھ دوسرے ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ان افراد پر الزام تھا کہ وہ دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ دو یہودی ریستوران اور ایک کمیونیٹی سینٹر تھا۔

خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالت کو بتایا کہ عبداللہ کا تعلق جس تنظیم سے ہے اس کا نام ’التوحید‘ جس کے رابطے القاعدہ سے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد