| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’پہلے افغانستان میں تو کامیابی ہوجائے‘
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جارج رابرٹسن نے ، جو اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، خبردار کیا ہے کہ نیٹو کو عراق میں کوئی ذمہ داری قبول کرنے سے پہلے افغانستان میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور افغانستان میں دو کارروائیوں کو ایک ساتھ چلانا تباہی کا نسخہ ثابت ہوگا۔ میڈرڈ میں تقریر کرتے ہوۓ لارڈ رابرٹسن نے کہا کہ دہشت گردی پر فتح کا انحصار افغانستان میں فتح حاصل کرنے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو نیٹو کی مزید فوجوں کی ضرورت ہے اور ان فوجوں کو کابل سے باہر بھی نکلنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں نیٹو کی زیر قیادت امن فوج کو کابل سے باہر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||