BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 November, 2003, 13:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسئلہ کشمیرکاحل تیار: حریت
مولوی عباس انصاری اور مولوی عمر فاروق

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسند اتحاد حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

حریت نے براہ راست مذاکرات کی حالیہ بھارتی پیشکش کے رد عمل میں یہ پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لئے تیار ہیں اگر انہیں بغیر کسی شرط کے بات چیت کی دعوت دی جائے۔

بھارت نےگزشتہ ماہ پیشکش کی تھی کہ حریت کانفرنس کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لئے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی تیار ہیں۔

حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالغنی بھٹ نے سری نگر کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد ایک بہت بڑے مجمعے سے کہا کہ یہ لائحہ عمل مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان کی کاپیاں دہلی میں غیر ملکی سفیروں کو دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پہلے اپنا پلان دنیا کے سامنے رکھیں گے اور بین الاقوامی برادری سے حمایت حاصل کریں گے۔‘

’اس کے بعد ہم اس منصوبے کو بھارت اور پاکستان کے سامنے رکھیں گے، جن کے پاس اسے تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔‘

پروفیسر بھٹ نے اس منصوبے یا لائحہ عمل کے بارے کچھ بھی نہیں بتایا تاہم انہوں نے کہا یہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہے۔ انہوں نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ ’مسلۂ کشمیر کے حل کے لئے تینوں فریقین، پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کو اپنے روایتی موقف میں لچک پیدا کرنی ہوگی اور اس کے بغیر مسئلے کا حل ممکن نہیں۔‘

حریت کانفرنس حال ہی میں اس وقت دو دھڑوں میں بٹ گئی تھی جب سخت گیر موقف رکھنے والے سید علی شاہ گیلانی نے اپنی ےلگ جماعت بنا کی اور دعوی کیا کہ وہی اصل حریت کے قائد ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد