BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 November, 2003, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ جون تک اقتدار چھوڑ دےگا
پال بریمر

عراقی حکمران کونسل نے جون تک اقتدار کی منتقلی اور ایک عبوری حکومت کے قیام کا لائحہ عمل پیش کیا ہے۔

اس مجوزہ منصوبے کے تحت آئندہ جون تک امریکی فوج سے اقتدار ایک عبوری عراقی انتظامیہ کو منتقل کیا جائے گا اور ایک خود مختار عراقی حکومت کا قیام عام انتخابات کے بعد دو ہزار پانچ تک مکمل کیا جائےگا۔

اس سے قبل عراق کے امریکی منتظم پال بریمر نے عراقی کونسل کے اراکین سے اقتدار کی منتقلی کے متعلق بات چیت کی تھی۔

امریکی ایک عبوری انتظامیہ کواقتدار منتقل کریں گے

امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا کہ پال بریمر نے گزشتہ جمعہ کو اقتدار کی منتقلی کی رفتار کو تیز کرنے کی تجویز پر عراق کی گورنگ کونسل کے ارکان کو اعتماد میں لیا۔ گورنگ کونسل نے اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

گورنگ کونسل سے بات چیت کرنے کے بعد پال بریمر واشنگٹن چلے گئے تھے جہاں انہوں نے اس تبدیل شدہ لائحہ عمل پر بات کی۔

اس لائحہ عمل کے مطابق عراق میں پہلے ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے گی جو آئین ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کرائے گی ۔ آئین کی تشکیل کے بعد وہاں قومی الیکشن منعقد کرائے جائیں گے۔

عراق کی گورنگ کونسل کے راکن احمد چلابی نے اسے ایک خوش کن خبر قرار دیا۔

پال بریمر سے ملاقات کے بعد احمد چلابی نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد امریکی فوج عراق میں رہے گی لیکن اس کی نوعیت قابض فوج سے تبدیل ہو جائےگی اور وہ مہمان فوج کے طور پر عراق میں رہے گی۔

اکثریتی شیعہ فرقے کے لوگ بھی اس نئے منصوبے سے مطمئن ہیں ۔ شیعہ رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے اس سلسلے میں ایک فتوی جاری کیا ہے کہ عراق کے آئین کی تشکیل کا کام عراقی عوام کے منتخب نمائندوں کو کرنا چاہیے نہ کہ چوبیس رکنی امریکی نامذد کردہ کمیٹی کو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد