| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سارک اجلاس آج سے
جنوب ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کے وزراء اطلاعات کا اجلاس پیر سے دہلی میں اعلیٰ اہلکاروں کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید بھی شرکت کریں گے۔ وزراء اطلاعات کا اجلاس منگل کو شروع ہوگا اور اسکا افتتاح بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کریں گے۔ بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اجلاس کو اطلاعات اور ذرائع ابلاغ سے متعلق امور تک ہی محدود رکھا جائےگا اور اسے بھارت۔پاک معاملات کی نظر ہونے نہیں ہونے دیا جائےگا۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے دہلی روانہ ہونے سے قبل کہا کہ وہ امن اور خیر سگالی کا پیغام لے کر سارک کے وزراء کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید ہندوستانی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کو اسلام آباد میں جنوری میں ہونے والے سارک اجلاس میں شرکت کے لئے باقاعدہ دعوت نامہ دیں گے۔ اجلاس میں بھارتی فلموں اور چینلز پر پاکستان کی پابندی جیسے معاملات پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے علاوہ اجلاس میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور مالدیو کے وزرا شرکت کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||