BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 November, 2003, 23:57 GMT 04:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکہ عراقی کونسل سےمایوس‘
جمعے کے روز ایک اور ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےمطابق بش انتظامیہ عراق کے حکمران کونسل سے اتنی پریشان ہے کہ چند اہلکار اس کو برخاست کرکے اسکا ایک متبادل ڈھونڈنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی حکمران کونسل کو امریکی سرپرستی میں ہی مقرر کیا گیا تھا۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک سینیئر امریکی اہلکار کے حوالے سے لکھا ہے کہ انتظامیہ عراقی کونسل کی فیصلے کرنے کی نااہلی سے فکر مند ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کونسل کے اراکین اپنے ذاتی سیاسی مفادات میں مصروف کار ہیں۔

امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرح ایک خود مختار عبوری انتظامیہ کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔ فرانس اس طرح کے انتظام کی ایک مدت سے پیروی کرتا رہا ہے۔

دوسری طرف عراق میں بیس سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کئی محکموں میں سابق حکمران جماعت بعث پارٹی کے اراکین کے سرائیت کر جانے کے خطرات سے خبر دار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی افراد حکومتی محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ عراقی حکمران کونسل کو انتظامیہ کو اس طرح کے خطرات سے بچانے کی غرض سے ایک کمیشن تشکیل دینا چاہیئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد