غربِ اردن کے چیک پوائنٹ فلسطینی کے علاقے غربِ اردن اور غزہ میں کام کرنے والی بیس امدادی ایجنسیوں کے ایک گروہ نے فلسطینیوں اور اسرائیل میں جاری لڑائی کے ایک ایسے رخ کی طرف اشارہ کیا ہے جس کے متعلق پہلے نہیں سوچا گیا۔ یہ بات ہے غربِ اردن اور غزہ میں چیک پوائنٹس اور رکاوٹوں کی۔ ان کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں 2000 میں انتفادہ کے شروع ہونے کے بعد سے سفر پر پابندیاں لگا دی گئی تھیں جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے لئے سکول اور ہسپتالوں تک رسائی مشکل ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں اضطراب بڑھ گیا تھا اور امن کی امیدیں تباہ ہو گئی تھیں۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات فلسطینی خودکش بمباروں کو روکنے کے لئے ضروری ہیں کیونکہ وہ شہریوں کو دہشت زدہ کرتے رہتے ہیں۔ |