| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوج میں بھرتی، جلد شہریت
امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے ایک قانون پاس کیا ہے کہ اُن تارکینِ وطن کو جلد شہریت دی جائے جو فوج میں بھرتی ہو رہے ہیں۔ قانون کے مطابق امریکہ میں قانونی طور پر رہنے والے اگر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں تو ایک سال کے اندر ہی وہ شہریت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ اس قانون کے مسودے کو اگلے ہفتے سینیٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور شاید صدر بش منگل کو ’ویٹرنز ڈے‘ پر اسے پاس کر کے اسے قانون ہی بنا دیں۔ موجودہ قانون کے تحت امریکہ میں آئے ان تارکین وطن کو جو فوج میں بھرتی ہوتے ہیں شہریت کی درخواست دینے کے لئے تین سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اور جو فوج میں بھرتی نہیں ہوتے انہیں پانچ سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق کئی تارکینِ وطن، خصوصاً لاطینی امریکہ سے آئے ہوئے لوگ، جلدی امریکی شہریت حاصل کرنے اور مفت یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے فوج میں بھرتی ہو جاتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||