| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد و بصرہ: ریڈ کراس دفاتر بند
ریڈ کراس نے عراقی دارالحکومت بغداد اور بصرہ میں اپنے دفاتر امن و امان عدم تخفظ حالات کی وجہ سے بند کردیئے ہیں۔ ریڈ کراس کی عالمی کمٹی نے کہا ہے کہ مذکورہ دفاتر عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ترجمان نے عراق میں اور خاص طور پر بغداد اور بصرہ میں امن امان اور ریڈ کراس کے عملے کے تحفظ کے حالات انتہائی خطرناک ہیں۔ گزشتہ ماہ بغداد میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر کار بم دھماکہ میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس حملہ کے بعد ریڈ کراس نے اپنے عملے میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی سی آر سی کے حکام نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ ان دفاتر کے بند کرنے سے عراق میں اس کی امدادئی کارروائیوں پر کیا اثر پڑے گا اور ان کے عملے میں شامل تیس کے قریب غیر ملکی اور چھ سو کے قریبی مقامی کس طرح کام جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صورت حال اس قدر کشید ہے کہ ہم ان تفصیلات میں جانا نہیں چاہتے۔انہوں نےکہا کہ آئی سی آر سی کو کوئی مخصوص دھمکی تو نہیں ملی لیکن یہ فیصلہ مجموعی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||