| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی پولیس چیف سے تفتیش
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خصوصی کمیٹی نے پولیس کے چیف سے کروڑوں ڈالروں کے ایک فراڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ گزشتہ روز پولیس کے ایک اور اعلیٰ افسر کو اس فراڈ میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی کے سامنے پیشی کے بعد پولیس چیف رنجیت شرما نے کہا کہ ان سے اس دور کے بارے میں سوالات کئے گئے جب وہ قریبی شہر پونے میں پولیس چیف تھے۔ پولیس کےایک اور اعلیٰ افسر سریندر وگال کو جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی رہایش گاہ پر چھاپہ بھی مارگیا تھا جس کے دوران پولیس کو چند اہم ثبوت ملے ہیں۔ اس فراڈ میں ملک بھر میں جعلی اسٹامپ پیپر فروخت کرنے کے ایک گروہ ملوث تھا۔ اب تک اس گروہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے اٹھاون افراد جن میں پولیس اہکار بھی شامل ہیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پولیس کے دو اعلی افسران کی تفتیش سے پوری پولیس فورس میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||