| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
منیلا ائیرپورٹ پر مسلح تصادم
فلیپائن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منیلا ائیر پورٹ کے کنٹرول ٹاؤر پر قابض مسلح افراد اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد کنٹرول ٹاؤر خالی کرالیا گیا ہے ۔ پولیس اور ٹاؤر پر قابض مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلیپائن کے ائیر ٹرانسپورٹ آفس کے ایک سابق افسر نے مقامی وقت کےمطابق آدھی رات کو دو مسلح گارڈز کے ساتھ ٹاؤر پر قبضہ کر لیا تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس نے ایک مقامی ریڈیو کو بتایا ہے کہ وہ حکومتی سطح پر پائی جانے والی بدعنوانیوں سے تنگ آ گیا ہے۔ جلد ہی پولیس نے کارروائی کر کے ٹاؤر خالی کر لیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ کیامرنے والے میں وہ سابق افسر بھی شامل تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||