| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل میں غربت
تازہ ترین سروے کے مطابق گزشتہ پندرھ برس میں اسرائیل میں غربت کی لکیر سے نیچے افراد کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسرائیل کے اقتصادی ماہرین کے مطابق تین سال قبل دوسرے انتفادا کے شروع ہونے کےبعد فلسطین کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور اسرائیل میں بھی غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بینک آف اسرائیل کے اس سروے میں کہا گیا کہ اسرائیل میں سیاحت ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ امریکہ اور مغرب میں ہائی ٹیک کے بحران کے منفی اثرات اسرائیل پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں بی بی سی کے نمائندے کے مطابق اسرائیل کی حزب اختلاف کی جماعتیں ایرئیل شیروں کی حکومت پر یہودیوں کی آبادکاری پر ضرورت سے زیادہ اخراجات کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||