BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 October, 2003, 03:10 GMT 08:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پتھر دل ’والدین‘
امریکی ریاست نیو جرسی

امریکی ریاست نیو جرسی میں حکام نے ایک ایسے جوڑے کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے چار لے پالک بچوں پر گزشتہ کئی برسوں سے ظلم و ستم ڈھانے کا عجیب طریقہ اپنا رکھا تھا۔

نو سے انیس سال کی عمروں کے یہ بچے خوراک کی اس قدر کمی کا شکار پائے گئے کہ وہ عمر کے لحاظ سے وہ اپنی جسامت میں آدھے دکھائی دیتے تھے۔

نیو جرسی کے حکام نے اس جوڑے ونیسا اور رے منڈ جیکسن پر بچوں پر شدید تشدد اور ان کی جانیں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا ہے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بچے اتنے لاغر ہیں کہ ان کی عمروں کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔

ان بچوں کا سراغ لگانے میں ان کے ایک ہمسایہ نے مدد کی جس نے سب سے بڑے بچے کو آدھی رات کے وقت کوڑے کی ٹوکری سے خوراک ڈھونڈتے دیکھا تھا۔

ریاست کے معاشرتی دیکھ بھال کے ادارے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ادارے کی ایک اہلکار نے گزشتہ دو سال کے دوران چالیس دفعہ اس گھر کا دورہ کیا تاہم اس نے کوئی نشاندہی نہیں کی کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔

ان چاروں بچوں کی نشونما وقت سے پہلے ہی رک چکی ہے۔ ٹوٹے ہوئے چھوٹے چھوٹے دانتوں، ہوا سے پھولے ہوئے پیٹوں اور چھوٹے قدوقامت کے ساتھ یہ بچے گھناؤنے مظالم کی منہ بولتی تصویر ہیں۔ سب سے بڑی لڑکے بروس کا قد صرف چار فٹ ہے اور وزن صرف اٹھارہ کلوگرام۔

تفتیش کاروں کے مطابق، ان بچوں کو کھانے کے لئے کیک کا بغیر پکا آمیزہ اور دلیا دیا جاتا تھا۔ بچوں نے بتایا کہ وہ اپنی بھوک مٹانے کے لئے دیواروں کا پینٹ اور اکھڑا ہوا پلاسٹر کھایا کرتے تھے۔

اس جوڑے کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بچوں کو انیس سو پچانوے اور انیس سو ستانوے میں گود لیا تھا اور یہ بیمار تھے تاہم ایک ڈاکٹر نے ان بچوں کے کسی موروثی بیماری میں مبتلا ہونے کے اس دعوے کوغلط قرار دیا ہے۔

اس جوڑے نے دو لڑکیوں کو بھی گود لیا ہوا ہے اور وہ تیسری کو گود لینے کے مراحل میں تھے تاہم یہ تینوں صحتمند ہیں۔

ان بچوں کے علاوہ ان کے اپنے حقیقی دو بچے بھی ہیں اور وہ بھی بالکل تندرست ہیں۔

اس واقعے کے سامنےآنے کے بعد ریاست کے معاشرتی دیکھ بھال کے ادارے نے اپنے دس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے جبکہ اس اہلکار نے جو ان بچوں کی نگرانی پر معمور تھی استعفٰی دے دیا ہے۔

یہ بچے اب ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد