BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 October, 2003, 16:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی ہیلی کاپٹر تباہ
امریکی نائب وزیر دفاع پال ولفووٹز بھی عراق میں موجود ہیں۔
امریکی نائب وزیر دفاع پال ولفووٹز بھی عراق میں موجود ہیں۔

عراق میں امریکی فوج کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد ہنگامی حالت میں زمین پر اُتار لیا گیا۔

عینی شاہدوں کے مطابق تکریت کے قصبے میں ایک ہیلی کاپٹر گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد ہنگامی حالت میں اُترا اور اس کے بعد وہاں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔

تاہم کسی فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔امریکی فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم انہیں باحفاظت ہیلی کاپٹر سے نکال لیا گیا۔

امریکی فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ اس ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء برطانوی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں تیل اسمگل کرنے والے ایک گروہ کا سراغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک سو چالیس افراد کو حراست میں بھی لئے لیا گیا ہے۔

اس کارروائی میں کئی درجن تیل کے پیپے بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔ ترجمان کپتان ہاشم ہلاوئی نے کہا کہ اسمگلر دو ہزار ٹن خام تیل عراق سے اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں برطانوی فوج کے علاوہ اٹلی اور ہالینڈ کی فوجوں نے بھی حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج عراق کی ایران کے ساتھ چار سو کلو میٹر لمبی سرحد پر سرکاری چوکیوں کی تعداد بھی کم کر رھے ہیں اور اس سرحد کی نگرانی بھی سخت کر رہے ہیں۔

بغداد میں اتوار سے رات کا کرفیو بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ بغداد پر امریکی قبضے کے بعد شہر میں لوگ رات کو بھی گھروں سے نکل سکیں گے۔

بغداد شہر کی کونسل نے کہا ہے کہ کرفیو رمضان کے آغاز کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔

کونسل نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے حامیوں کے حملوں کے باوجود شہر میں سیکورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ دریائے فرات پر واقع ایک بڑے پل کو بھی جلد کھول دیا جائے گا تاکہ شہر میں بسنے والے پچاس لاکھ افراد کو درپیش مشکالات میں کمی کی جاسکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد