| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان، چین کو ہرجانہ ادا کرے گا
دوسری عالمی جنگ کے زمانے میں چین میں جاپان کے چھوڑے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والے نقصان کے ہرجانے کے طور پر جاپان ایک معاہدے کے تحت چین کو ستائیس لاکھ ڈالر ادا کرے گا۔ بیجنگ نے کہا ہے کہ اس رقم کا کچھ حصہ متاثرہ افراد کو بھی دیا جائے گا۔ اگست میں ایک عمارت کے نیچے سے ملنے والے پیپوں میں سے مسٹرڈ گیس کے اخراج سے ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ملکوں میں تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اور چینی عوام میں اس کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا تھا۔ چینی حکام مطالبہ کر رہے ہیں کہ جاپان چھوڑے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کو صاف بھی کرے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان نے ایک اندازے کے مطابق سات لاکھ ہتھیار چین میں چھوڑے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||