BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رفح کیمپ پر ایک اور حملہ
فلسطینیوں کے خلاف آپریشن
کیمپ میں بیشتر مکانات بلکل تباہ کر دیے گئے تھے

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپ، رفح، میں اسرائیلی فوج ایک مرتبہ پھر داخل ہو گئی ہے۔

فلسطینی شاہدین کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کے دو قافلے دو اطراف سے کیمپ میں داخل ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کیمپ کے ایک حصے کو نشانہ بنایا تھا۔

منگل کو داخل ہونے والے ٹینکوں کو کیمپ کی ایک دوسری سمت میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے آپریشن کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جمعہ کو کیے جانے والے آپریشن کا اگلا مرحلہ ہے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ان سرنگوں کا کھوج لگا رہے ہیں جن کے ذریعے شدت پسند مصر سے اسلحہ سمگل کرتے ہیں۔

اسرائیلی ٹینک
اسرائیلی فوج شدت پسندوں کی کھوج میں ہے

اقوامِ متحدہ کے اندازے کے مطابق جمعہ کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں پندرہ سو سے زائد افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔

اسرائیل نے اس حملے کو آپریشن ’روٹ کینال‘ کا نام دیا تھا۔

نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے کیمپ میں جانے والے اقوامِ متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع اس گنجان آباد کیمپ میں بہت زور کا زلزلہ آیا ہو جس میں ایک سو بیس کے قریب گھر تباہ ہو چکے ہیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ’کئی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں‘ اور فوج نے صرف ان جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جنہیں شدت پسند اپنی کارروائیوں کے لئے استعمال میں لاتے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد