BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2003, 03:37 GMT 07:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کوافیم چاہیئے
افغانستان میں ایک امریکی فوجی
افغانستان میں ایک امریکی فوجی

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ طالبان ملک کے جنوب میں افیم کی کاشت والے علاقوں پر کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی افغانستان میں امریکی فوجیوں پر طالبان کی جانب سے مسلسل حملے کیے گئے ہیں۔

امریکی فوج کے کمانڈر جان وائنس نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نیشنل پبلِک ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا: ’میں سمجھتا ہوں کہ طالبان اور منشیات کی کاشت میں سرگرم لوگوں کے درمیان ایک غیرمقدس اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔‘

 حالیہ دنوں میں لگ بھگ دو سو طالبان افغانستان کے جنوب میں مارے گئے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل وائنس

امریکی کانڈر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی فوجیوں پر جو حملے کیے گئے ہیں وہ انہی علاقوں میں ہوئے ہیں جہاں افیم کی کاشت کی جارہی ہے۔ جان وائنس نے کہا: ’ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان ان علاقوں میں افیم کی کاشت پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ تاکہ انہیں آمدنی کے ذرائع دستیاب ہوجائیں۔‘

لیفٹننٹ جنرل وائنس کے ایک اندازے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کے شمال اور مشرق میں حالیہ دنوں میں اتحادی فوج کے لگ بھگ دو سو مخالفین مارے گئے ہیں۔

لفٹننٹ جنرل وائنس نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی تمام کوششوں کے باوجود امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان میں طالبان کے حمایتی تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

پاک افغان سرحد پر طالبان کے حمایتیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کےلئے پاکستانی فوج حالیہ دنوں میں امریکی اور افغان فوجیوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کررہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد