| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
خودکش حملوں کی حمایت
ملائشیا میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت کے رہنما نے مشرق وسطی اور چیچنیا میں خودکش حملوں کی حمایت کی ہے۔ عبداللہ ہادی ایوانگ نے یہ بیان اپنی سیاسی جماعت کے اس اجلاس میں دیا جس میں انہیں پارٹی کا صدر چنا گیا۔ ان کی جماعت پی اے ایس ملک کی انتہا پسند اسلامی جماعت ہے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حماس اور اسلامی جہاد کی حمایت جارے رکھے گی۔ انہوں نے کہا: ’ہم حماس کی حمایت اس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ مجبور فلسطینی ہے۔‘ انہوں نے اسرائیل کو مجرم اور دہشت گرد قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انڈونیشیا میں ہونے والے خودکش حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے ان حملوں کے ذمہ داروں کی مذمت کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے امریکہ اور اس کے حلیفوں کو توسیع پسند طاقتیں قرار دیا اور کہا کہ یہ اسلام سے ٹکراؤ کی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔ کوالالمپور میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان کا یہ بیان غیر متوقع نہیں ہے۔ ایوانگ نے فلسطینی خودکش بم حملوں کی نہ صرف حمایت کی بلکہ حملہ آوروں کو شہید قرار دیا۔ پی اے ایس ملائشیا میں حزب احتلاف کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ توقع ہے کہ اگلے سال ملک میں بائس سال بعد ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |