BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 September, 2003, 03:38 GMT 07:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: چار امریکی فوجی زخمی
امریکی فوجی
امریکی فوج کو لگاتار چھاپہ مار کاررائیوں کا سامنا ہے

عراق میں امریکی فوج پر کیے جانے والے کئی حملوں میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سپاہی اس وقت زخمی ہوگیا جب فلوجہ کے مغرب میں واقع ہبانیہ کے قصبہ میں پڑاؤ پذیر امریکی کاروان پر عراقی چھاپہ ماروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دو امریکی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ان گاڑیوں پر راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ پھینکے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے جواب میں امریکی دستے نے قرب و جوار کے مکانوں پر فائرنگ کی تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ اس کے نتیجہ میں کتنا نقصان ہوا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد سے ستّر کلومیٹر دور واقع فلوجہ میں اپریل میں سولہ مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سے امریکیوں کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ موصل میں ہونے والے ایک اور حملے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد