BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 September, 2003, 00:26 GMT 04:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: منرل واٹر پلانٹ بند
بوتل کا پانی
فضا میں آلودگی کے پیش نظر بوتل کے پانی کی مانگ بڑھ رہی ہے

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں حکام نے ممبئی میں واقع منرل واٹر یا بوتل کے پانی کے ایک پلانٹ کو ان اطلاعات کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ وہاں تیار ہونے والی بوتلوں کا پانی آلودہ پایا گیا ہے۔

مذکورہ پلانٹ سے کئی بڑے ہوٹلوں اور دفاتر کو پانی کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔

بسلری نامی برانڈ کے پانی کی بوتلیں ممبئی میں بڑی مقبول ہیں اور یہ شہر میں منرل واٹر کے ابتدائی برانڈ میں سے ایک ہے۔

شہر میں فراہم ہونے والے منرل واٹر کا نصف حصہ اسی برانڈ پر مشتمل ہے۔

جمعرات کے روز فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن نامی محکمہ نے مذکورہ پلانٹ کا دورہ کیا تو حکام کو بعض بوتلوں میں کیڑے مکوڑے نظر آئے۔

محکمہ کے سربراہ اُتم کھوبراگیڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں یہ دیکھ کر سخت تشویش ہوئی کہ وہاں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال بالکل نہیں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پانی ذخیرہ کرنے والے سیمنٹ کی ٹنکیوں کے قریب ہی ایک بیت الخلا بھی موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹنکیوں میں ٹائیل نہیں تھے اور ان کے ڈھکنے زنگ آلود تھے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اس سے لوگوں کی صحت کو خطرہ تھا لہذا انہوں نے اس وقت تک پلانٹ کو بند رکھنے کا حکم دیدیا جب تک کہ صورتحال کو بہتر کرنے کے اقدامات نہیں کیے جاتے۔

مذکورہ بوتل کا پانی تیار کرنے والی کمپنی پارلے نے اس معاملہ میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد