BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 September, 2003, 22:10 GMT 02:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی دھماکوں کا ’منصوبہ ساز‘ہلاک
ممبئی دھماکے
ان دھماکوں میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں تین ہفتے قبل ہونے والے دو بم دھماکوں کے مشتبہ منصوبہ ساز کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے اس ہلاکت کی تصدیق جمعہ کے روز رات گئے کرتے ہوئے اسے پولیس مقابلہ قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا نام ناصر تھا اور اس نے ان دھماکوں کی منصوبہ سازی کرنے کے ساتھ دھماکہ خیز مواد بھی فراہم کیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ مقابلہ شہر کے مضافات میں واقع ماٹنگا کے علاقے میں ہوا۔

ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ چھگن بھوجبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ان دونوں افراد نے پولیس کے اشارہ کرنے کے باوجود اپنی گاڑی نہیں روکی تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر کے پولیس کمشنرنے کہا ہے کہ پولیس نے دو افراد کو ہلاک کیا تھا جن میں سے ایک ناصر تھا۔

ستمبر کے آغاز میں پولیس نے کہا تھا کہ اس نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

دو مختلف مقامات پر ہونے والے ان دھماکوں میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک سو چالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے بقول ناصر نے زیر حراست چار افراد کو دھماکے کرنے کے لئے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی نے کہا ہے کہ پولیس کو ایک عرصہ سے ناصر کی تلاش تھی۔ تاہم پولیس یہ معلوم نہیں کر سکی ہے کہ ناصر نے دھماکہ خیز مواد کہاں سے حاصل کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ناصر دھماکوں کے کئی واقعات میں بھی مطلوب تھا۔

گزشہ ماہ ہونے والے دھماکے پچھلے نو ماہ میں ہونے والے چھٹے دھماکے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد