| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش بم حملہ: رہنما ہلاک
نامعلوم افراد نے یہ حملہ جنوب مغربی کھلنا میں واقع عوامی لیگ کے دفتر پر کیا جس کے نتیجے میں لیگ کے ایک مقامی رہنما قمر الاسلام ہلاک اور دس دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ اس سے محض دو روز قبل بھی عوامی لیگ کے ایک اور رہنما کو قتل کیا جاچکا ہے۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ’اب تک اس واردات کی تفتیش جاری ہے۔‘ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ کھلنا میں قتل کی کئی وارداتوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور بائیں بازو کے شدت پسندوں کا قتل کی ان تمام وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعت عوامی لیگ اس صورتحال کا کی ذمہ داری حکمراں جماعت بنگہ دیش نیشنلسٹ پارٹی پر عائد کرتی ہے۔ تاہم حکمراں جماعت نے ان الزامات کو رد کردیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |