مودی سےملاقات میں سیاہ چشمہ پہننے پر وراننگ

بھارت میں ایک سرکاری افسر کو وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران دھوپ کا سیاہ چشمہ پہننے پر نوٹس دیاگیا ہے۔
رواں ماہ نو مئی کو وزیراعظم مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر پہنچے تو ہیلی پیڈ پر استقبال کرنے والوں میں ضلع کے کلکٹر امت کٹاریا بھی شامل تھے۔
وزیراعظم سے مصافحہ کرتے وقت امت نے سیاہ شیشوں والی عینک پہن رکھی تھی۔
اس واقعے کے بعد اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری ڈی ڈی سنگھ نے کلکٹر امت کٹاریا کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے دوران پہنا گیا لباس رسمی نہیں تھا جبکہ ساتھ ہی دھوپ کا چشمہ پہن کر استقبال کیا گیا جو کہ ضابط اخلاق کے برعکس ہے۔
نوٹس کی کاپی امت کے علاوہ ریاست کے دیگر سینیئر افسران کو بھی بھیجی گئی ہے۔
چھتیس گڑھ ریاست میں اس سے پہلے بھی افسران ڈریس کوڈ پر عمل کرنے کے لیے وراننگ دی جا چکی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس نوٹس کے خلاف کافی غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اور ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں اور ان کے لیے اس طرح کا کوئی ڈیس کوڈ کیوں نہیں ہے۔







