بھارت کی نئی آبدوز پانی میں اتار دی گئی

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت کے شہر ممبئی میں بنائی گئی پہلی سکورپیئن آبدوز کو تجرباتی طور پر بھارتی بحریہ کی جانب سے پانی میں اتارا گیا ہے۔
ڈیزل انجن سے چلنے والی فرانسیسی طرز کی اس جیسی چھ آبدوزیں بنائی جا رہی ہیں۔
بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ ہر نو ماہ میں ایک سکورپیئن آبدوز جبکہ سنہ 2018 تک تمام چھ آبدوزیں بحریہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔
یہ آبدوز بھارت کی مسلح افواج کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔
بھارتی بحریہ کے پاس اس وقت ڈیزل اور بجلی سے چلنے والی 13 آبدوزیں موجود ہیں جن میں سے آدھی ہی قابلِ استعمال ہیں۔
بھارت جوہری ہتھیاروں سے مسلح کشتیاں بھی بنا رہا ہے۔
بھارتی بحریہ میں جدت لانے کے عمل میں حالیہ برسوں میں تیزی آئی ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ تو سمندری حدود کا بڑھنا ہے اور دوسری وجہ چینی بحریہ میں توسیع سے لاحق ممکنہ خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







