چین کے ماہانہ تجارتی منافعے میں ریکارڈ اضافہ

،تصویر کا ذریعہAFP
چین کا ماہانہ تجارتی منافع برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے باعث 40 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چینی کسٹم حکام کے مطابق 48 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات 169 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں اور کمی کے بعد درآمدات اب 108 ارب ڈالر ہیں۔
برآمدات میں اضافے کی شرح تجزیہ کاروں کی توقعات سے ذیادہ ہے۔
2014 میں چین کی معیشت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 25 سالوں میں سب سے کم ہے اور حالیہ معاشی اشاروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشیت میں سست روی جاری ر ہے گی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمدات میں حالیہ اضافے کی وجہ فروری کے وسط میں آنے والا چینی نیا سال ہے کیونکہ کمپنیوں کی کوشش تھی کے نئے سال سے قبل تمام آڈر مکمل کر لیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس نیا چینی سال 31 جنوری سے شروع ہوا تھا اور ایک ہفتہ طویل قومی تہوار کے باعث برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ 2014 میں انہی دنوں تجارتی منافع تقریباً 8 ارب ڈالر تھا۔
اس سال پہلے دو ماہ میں چین کا کل تجارتی منافع 120 ارب ڈالر تھا۔
برآمدات میں حالیہ اضافے کے باوجود اقتصادیات کے ماہر لیو لگ عنگ اور چاؤ ہاؤ کا کہنا ہے کہ چین کی برآمدات کو ابھی بھی چیلنجوں کا سامنا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ وزیراعظم لی کی چیانگ نے اس سال کے لیے معاشی ترقی کا ہدف کم کر کے 7 فیصد اور تجارتی ترقی کا ہدف کم کر کے 6 فیصد مقر کیا ہے۔







