بھارت میں مرد خواتین کے نشانے پر

مرد صدیوں سےگاڑی چلا رہے ہیں لیکن ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ انھیں ساڑی پہننی نہیں آتی: نیتی پالٹا

،تصویر کا ذریعہneeti palta

،تصویر کا کیپشنمرد صدیوں سےگاڑی چلا رہے ہیں لیکن ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ انھیں ساڑی پہننی نہیں آتی: نیتی پالٹا

بھارت میں اکثر مردوں کو محفلوں کے دوران خواتین کا مذاق اڑانے والے لطیفے سناتے دیکھا اور سنا گیا ہے تاہم کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو انھیں ٹکر دینے کو تیار ہیں۔

ایسی ہی کچھ خواتین اب مرددوں کے مقابلے پر آ گئی ہیں۔

اکثر کہا جاتا ہے کہ لڑکیاں ٹھیک سے گاڑی نہیں چلا سکتیں تاہم اس حوالے سے دہلی کی نیتی پالٹا کہتی ہیں ’مرد ایک مدت سےگاڑی چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اس کی عادت ہو گئی ہے لیکن ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ مردوں کو ساڑی پہننی نہیں آتی۔‘

ممبئی کی ادیتی متل کہتی ہیں’ ہاں، خواتین بولتی ہیں اور بیچارے شرميلے، معصوم مرد چپ رہتے ہیں اس لیے تو جب لڑکی کی خوبصورتی کی تعریف کرنی ہوتی ہے تو انھیں لفظ ہی نہیں ملتے، بے چاروں کو عجیب سی آوازیں نکالنی پڑتی ہیں۔‘

یچارے لڑکے لڑکیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسی لیے ان کے پاس پڑھائی کا وقت نہیں بچتا: ادیتی متل

،تصویر کا ذریعہaditi mittal

،تصویر کا کیپشنیچارے لڑکے لڑکیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسی لیے ان کے پاس پڑھائی کا وقت نہیں بچتا: ادیتی متل

ادیتی کہتی ہیں:’بیچارے لڑکے لڑکیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں اور اسی لیے ان کے پاس پڑھائی کا وقت نہیں بچتا اور وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔‘

ادیتی اس کا حل بھی کچھ یوں بتاتی ہیں ’لڑکیوں کے لباس پر کتابیں چھاپ دو تو لڑکے خود بخود تعلیم یافتہ ہو جائیں گے۔‘

ادیتی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اکثر شو کے بعد کچھ مرد آتے ہیں اور کہتے ہیں’اگر میں ایسی باتیں کروں گی تو میری شادی نہیں ہوگی۔‘

ادیتی انھیں جواب دیتی ہیں’نہ تو میں نے پرپوز کیا ہے اور نہ ہی اپنی شادی کی ذمہ داري آپ کے کندھوں پر ڈالی ہے اس لیے آپ فکر نہ کریں۔‘