بھارت کا تتلی پارک

راجندر کے باغ میں سال بھر تیتلیوں کی رونق رہتی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے باغ میں 130 طرح کی مختلف تتلياں ہیں

،تصویر کا ذریعہMAKARAND KULKARNI

،تصویر کا کیپشنراجندر کے باغ میں سال بھر تیتلیوں کی رونق رہتی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے باغ میں 130 طرح کی مختلف تتلياں ہیں

بھارت کے شہر ممبئی کے قریب اوولا گاؤں میں راجندر اوولیكر نے اپنی دو ایکڑ زمین پر کھیل کا ایک انوکھا میدان بنایا ہے جہاں بچے نہیں بلکہ تتلياں کھیلتی ہیں۔

پیشے سے اعتبار سے فزیکل ٹرینر راجندر اوولیكر کو تتلیوں سے بہت لگاؤ ہے اور اسی لگاؤ کی وجہ سے انھوں نےگھوڈبدر روڈ پر تیتلیوں کے لیے باقاعدہ ایک باغ تیار کیا ہے۔

راجندر کے باغ میں سال بھر تیتلیوں کی رونق رہتی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے باغ میں 130 طرح کی مختلف تتلياں ہیں۔

لیکن انھیں یہ منفرد شوق کس طرح ہوا؟ اس حوالے سے راجندر نے بی بی سی ہندی کو بتایا ’جب میں چھوٹا تھا تب گاؤں کے ارد گرد کئی بار پودوں پر تتلیوں کو منڈلاتے دیکھتا تھا اور یہیں سے میری تتلیوں میں دلچسپی پیدا ہوئی۔

راجندر کا کہنا ہے کہ انھوں نے تتلیوں کے لیے اپنے پارک کو طرح طرح کے پودوں سے سجایا

،تصویر کا ذریعہMAKARAND KULKARNI

،تصویر کا کیپشنراجندر کا کہنا ہے کہ انھوں نے تتلیوں کے لیے اپنے پارک کو طرح طرح کے پودوں سے سجایا

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ سنہ 2005 میں بامبے نیچرل ہسٹری سوسائٹی کے ایک پروگرام میں گئے جہاں تتلیوں کے بارے میں معلومات دی جا رہی تھیں اور انھوں نے اسی وقت طے کر لیا کہ وہ اپنی دو ایکڑ زمین کو تتلی پارک میں تبدیل کر دیں گے۔

تاہم تتلیوں کو اپنے پارک تک لانا راجندر کے لیے کوئی آسان کام نہیں تھا۔

راجندر کا کہنا ہے کہ انھوں نے تتلیوں کے لیے اپنے پارک کو طرح طرح کے پودوں سے سجایا۔

وہ کہتے ہیں کہ تمام تتلياں پھولوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں۔

راجندر کا دعوی ہے کہ ان کے پارک میں تتلیوں کی بہت سی اقسام ہیں۔