برطانیہ میں ’تتلی شماری‘ کی مہم

برطانیہ میں ’تتلی شماری‘ کی مہم

تتلیوں کے شیدائیوں کو امید ہے کہ حالیہ گرمی کی لہر سے ان کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا جو گذشتہ مرطوب اور تیز ہوا کے باعث بہت کم ہو گئے تھے۔
،تصویر کا کیپشنتتلیوں کے شیدائیوں کو امید ہے کہ حالیہ گرمی کی لہر سے ان کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا جو گذشتہ مرطوب اور تیز ہوا کے باعث بہت کم ہو گئے تھے۔
برطانیہ میں تتلیوں کے تحفظ کے ادارے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 منٹ صرف کر کے یہ دیکھیں کہ ان کے مقامی علاقے میں تتلیوں کی کیا صورتِ حال ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں تتلیوں کے تحفظ کے ادارے نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 منٹ صرف کر کے یہ دیکھیں کہ ان کے مقامی علاقے میں تتلیوں کی کیا صورتِ حال ہے۔
برطانیہ میں تتلیوں کی عام 19 انواع کے علاوہ ’تتلی شماری‘ کے دوران لوگوں سے دن کو اڑنے والے دو پتنگوں پر بھی نظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنبرطانیہ میں تتلیوں کی عام 19 انواع کے علاوہ ’تتلی شماری‘ کے دوران لوگوں سے دن کو اڑنے والے دو پتنگوں پر بھی نظر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ سروے 20 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہے گا۔
،تصویر کا کیپشنیہ سروے 20 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہے گا۔
اس سالانہ سروے کے سربراہ رچرڈ فاکس کہتے ہیں: ’برطانیہ میں نصف درجن نیلے رنگ کی تتلیاں پائی جاتی ہیں، لیکن ہولی بلُو نامی صرف یہی تتلی عام طور پر باغات میں پائی جاتی ہے۔‘
،تصویر کا کیپشناس سالانہ سروے کے سربراہ رچرڈ فاکس کہتے ہیں: ’برطانیہ میں نصف درجن نیلے رنگ کی تتلیاں پائی جاتی ہیں، لیکن ہولی بلُو نامی صرف یہی تتلی عام طور پر باغات میں پائی جاتی ہے۔‘
یہ سفید مرمریں تتلی صرف ملک کے جنوب میں پائی جاتی تھی تاہم حالیہ برسوں میں اس نے شمال کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے۔ ماہرینِ ماحولیات کو توقع ہے کہ سروے سے اس کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
،تصویر کا کیپشنیہ سفید مرمریں تتلی صرف ملک کے جنوب میں پائی جاتی تھی تاہم حالیہ برسوں میں اس نے شمال کی طرف بڑھنا شروع کیا ہے۔ ماہرینِ ماحولیات کو توقع ہے کہ سروے سے اس کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
1970 کے بعد سے ’کچھوے کا خول‘ نامی اس تتلی کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں اسے ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشن1970 کے بعد سے ’کچھوے کا خول‘ نامی اس تتلی کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں اسے ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے۔
یہ دھبے دار تتلی جنگلوں، باغات اور جھاڑیوں والے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ دھبے دار تتلی جنگلوں، باغات اور جھاڑیوں والے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
’کامن بلُو‘ نامی یہ تتلی برطانیہ اور آئرلینڈ میں بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے۔
،تصویر کا کیپشن’کامن بلُو‘ نامی یہ تتلی برطانیہ اور آئرلینڈ میں بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے۔
’سمال کاپر‘ نامی یہ تتلی برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف علاقوں میں ملتی ہے، اور کبھی کبھار باغوں کا بھی چکر لگا لیتی ہے۔
،تصویر کا کیپشن’سمال کاپر‘ نامی یہ تتلی برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف علاقوں میں ملتی ہے، اور کبھی کبھار باغوں کا بھی چکر لگا لیتی ہے۔
خیراتی تنظیم کے صدر سر ڈیوڈ اٹین برو کہتے ہیں: ’تتلی شماری‘ سے ہمیں معلوم ہوگا کہ آیا گذشتہ بدترین سال کے بعد سے تتلیوں کی تعداد نے سنبھالا لیا ہے یا نہیں اور اب باغوں، کھیتوں، قصبوں اور شہروں میں ان کی کیا صورتِ حال ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنخیراتی تنظیم کے صدر سر ڈیوڈ اٹین برو کہتے ہیں: ’تتلی شماری‘ سے ہمیں معلوم ہوگا کہ آیا گذشتہ بدترین سال کے بعد سے تتلیوں کی تعداد نے سنبھالا لیا ہے یا نہیں اور اب باغوں، کھیتوں، قصبوں اور شہروں میں ان کی کیا صورتِ حال ہے۔‘