آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا میں کورونا بحران: وہ تصاویر جو کووڈ 19 کی اس خطرناک لہر کو بیان کرتی ہیں
انڈیا میں گذشتہ چند روز کے دوران کووڈ 19 کے نئے متاثرین اور اموات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر کے ہسپتالوں میں نئی مریضوں کو جگہ ملنا مشکل ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ آکسیجن اور بیڈز کی قلت نے پریشانی بڑھا دی ہے۔
آکسیجن کی سہولت والی ایمبولینس گاڑیاں کم تعداد میں ہیں جبکہ اگر کسی خاندان میں کووڈ 19 کا مثبت کیس سامنے آتا ہے تو اسے بیڈ ملنے پر گھر سے ہسپتال لے جانا ہی ایک کڑا امتحان بن جاتا ہے۔
دلی میں صورتحال خاص کر سنگین ہے۔ یہاں لوگ محض اس وجہ سے بھی دم توڑ رہے ہیں کہ آکسیجن کی فراہمی محدود ہے۔
ہسپتالوں میں بیڈ خالی نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو واپس گھر بھیجا جا رہا ہے۔ طبی عملہ روزانہ کی بنیادوں پر اموات دیکھ کر تھک چکا ہے۔
شمشان گھاٹوں میں بھی ہجوم
ملک بھر کے شمشان گھاٹوں سے موصول ہونے والی تصاویر کافی دل خراش ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہاں مرنے والوں اور ان کے لواحقین کے ہجوم کی وجہ سے جگہ کم پڑنے لگی ہے اور اکثر خاندان والوں کو کسی کی آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
کئی شہروں میں موجود صحافیوں نے کووڈ 19 کے متاثرین اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار کو ٹھکرایا ہے۔ وہ اپنے دن شمشان گھاٹ کے باہر مرنے والوں کی تعداد گن کر گزار رہے ہیں تاکہ اپنے دعوؤں کو ثابت کر سکیں۔
ان صحافیوں کے اعداد و شمار کو مان لیا جائے تو کچھ شہروں میں مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے دن گنا زیادہ ہے۔
بی بی سی گجرات نے گذشتہ ہفتے بتایا کہ سورت شہر کا شمشان گھاٹ اتنے دنوں سے لگاتار کام کر رہا تھا کہ اس کی چمنی مسلسل جلنے کی وجہ سے پگھل گئی ہے۔ مگر حکام تاحال اپنے اعداد و شمار پر قائم ہیں۔
تمام تصاویر کے جملۂ حقوق محفوظ ہیں۔