انڈیا کا 71واں یوم جمہوریہ اور نئے ہتھیاروں کی نمائش

،تصویر کا ذریعہAFP
انڈیا نے اتوار کے روز اپنا اکہترواں یومِ جمہوریہ منایا۔ اس موقع پر دارالحکومت دلی میں منعقد کی گئی فوجی پریڈ میں کئی نئے ہتھیاروں کی نمائش کرکے فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ رنگا رنگ وردیوں میں ملبوس دستوں نے انڈیا کی ثقافتی گوناگونی کی نمائندگی کی۔
انڈیا نے 1947 میں برطانوی تسلط سے آزادی کے محض تین برس کے اندر 26 جنوری 1950 کو اپنے آئین کی منظوری دی تھی۔ اس وقت سے اس روز کو یومِ جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
پریڈ کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ تقریب نے 'انڈیا کی فوجی اور دفاعی قوت، اور اس کی رنگار رنگ ثقافت کی جھلکیاں پیش کیں۔
دوسری جانب مودی حکومت کی طرف سے متعارف کروائے گئے شہریت کے نئے مگر متنازع قوانین کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہMary Evans Picture Library

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہReuters
یوم جمہوریہ کی تقریبات دیگر شہروں میں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہAFP
شہریت کے نئے متنازع قوانین کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہEPA




