انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

انڈیا 26 جنوری کو اپنا 70 واں یوم جہموریہ راویتی انداز میں منا رہا ہے۔ انڈیا میں 26 جنوری سنہ 1950 کو آئین نافذ کیا گیا تھا۔

انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا 26 جنوری کو اپنا 70 واں یوم جہموریہ راویتی انداز میں منا رہا ہے۔ یہاں شمال مشرقی ریاست کے دارالحکومت اگرتلا میں بچوں کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں کتھا کلی رقص کے لیے تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں 26 جنوری سنہ 1950 کو آئین نافذ کیا گیا تھا اور اسی کا جشن منانے کے لیے ہر سال اسی دن ملک بھر میں یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ یہاں شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں انڈین ریزروڈ بٹالین کی خواتین کی ٹکڑی کو تیار دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنیوم جمہوریہ کے موقعے پر انڈیا اپنی متنوع ثقافت کے ساتھ اپنے دفاعی سازو سامان اور اپنی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کرتا ہے۔ دہلی کے راج پتھ پر سب سے بڑی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ جس مین تمام تر ریاستوں کی شمولیت ہوتی ہے۔ یہاں انڈیا کی پولیس فورس کی مختلف شاخوں کو شاہراہ سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر یوم جہوریہ کے موقعے پر انڈیا کے فوجیوں کی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ انڈیا کے فوجی 18 ہزار فیٹ کی بلندی اور منفی 30 ڈگری درجہ حرارت میں انڈیا کا پرچم بلند کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
انڈیا کا 70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنشمالی ساحلی ریاست اڑیسہ کے ساحل پر معروف سینڈ آرٹسٹ درشن نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے یوم جمہوریہ پر یہ تصویر بنائی ہے۔
70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنیوم جمہوریہ سے ایک دن قبل دہلی کی ریاستی حکومت نے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہاں سکولی بچیوں کو ثقافتی پروگرام میں رقص کی مختلف اقسام پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنیوم جمہوریہ کے موقعے پر راشٹرپتی بھون یعنی ایوان صدارت کو انڈیا کے پرچم کے رنگ میں ڈوبا ہوا دیکھا گیا۔
70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہNOAH SEELAM

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی جنوبی ریاست آندھر پردیش اور تیلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے جڑواں شہر سکندرآباد میں ریلوے ریزرو پولیس کے نوجوانوں کو موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
70 واں یوم جمہوریہ تصویروں میں

،تصویر کا ذریعہMONEY SHARMA

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند کے ساتھ اس تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر سائرل راماپھوسا کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔