آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جوہری معاہدہ: ایران کا یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان
ایران نے جوہری معاہدے کے تحت عائد پابندی پر جوہری تحقیق اور ترقی کے وعدے سے دستبردار ہوتے ہوئے یورینیم افزودگی کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کے لیے سینٹری فیوجز تیار کرنا شروع کر دے گا۔
یہ عالمی طاقتوں کے ساتھ سنہ 2015 میں کیے گیے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں سے دستبرداری کا تازہ ترین اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ یورینیم افزودگی کا مقصد ریکٹر کے لیے ایندھن پیدا کرنا ہے تاہم امریکہ اور یورپ کا ماننا ہے کہ ایسا جوہری پروگرام کی بڑھوتری کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گذشتہ برس امریکہ نے سنہ 2015 کے معاہدے سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور ایران کے خلاف پابندیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے جواب میں ایران جولائی میں جوہری معاہدے کے تحت دو دیگر اہم وعدوں کو ترک کیا تھا۔
ایران نے اپنے کم افزودہ یورینیم کے ذخیرے میں 300 کلو گرام حد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خالص یورینیم افزودگی کی 3.67 فیصد حد سے تجاوز کیا تھا۔