انڈیا کی نوجوان خواتین کسے ووٹ دیں گی؟ ’حکومت دیہی علاقوں کے طلبا کی صورتحال سے لاعلم ہیں‘

انڈیا میں ہونے والے انتخابات میں نوجوانوں کی ایک نئی نسل، خصوصاً خواتین، پہلی بار ووٹ ڈال رہی ہے۔ بی بی سی نے انڈیا بھر میں نوجوان لڑکیوں سے جاننے کی کوشش کی کہ وہ کسے ووٹ دیں گی، اور کیوں۔

اس سیریز کی پہلی ویڈیو میں ملیے گجرات سے تعلق رکھنے والی 18 برس کی بینل سے، جو کہتی ہیں کہ دیہی اور شہری علاقوں میں دی جانے والی تعلیم کے معیار میں بہت فرق ہے۔

ان کے مطابق دیہی علاقوں کے طلبا شہریوں کے مقابلے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی صحیح سے نہیں کر سکتے لہٰذا وہ ان انتخابات میں اُس سیاسی پارٹی کو اپنا ووٹ دیں گی جو دیہی اور شہری علاقوں کے میعار تعلیم کو برابری کی سطح پر لانے کے لیے کام کرے گی۔