آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈین الیکشن: ’جب پرچم دکھائی دیتا ہے تو ہمیں بہت سکون ملتا ہے`
ملیے انتخابات کی رونق بڑھانے والوں سے۔۔۔
انڈیا میں انتخابات کا ماحول ہے، سیاسی پارٹیاں اپنے وعدوں، نعروں اور اجلاس سے عوام تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جو ایک چیز انتخابی ماحول کو مکمل کرتی ہے وہ سیاسی پارٹیوں کے پرچم، بینرز، اور ٹوپیاں ہیں۔
انڈیا جیسے بڑے ملک میں متعدد سیاسی پارٹیاں بڑی تعداد میں اپنا اشتہاری سازو سامان بنواتی ہیں۔ یہ سازو سامان کہاں بنتا اور اسے بناتا کون ہے یہ معلوم کرنے کے لیے بی بی سی کے نامہ نگار تیجس وید احمد آباد پہنچے جہاں بڑے پیمانے پر یہ ساز وسامان تیار کیا جاتا ہے۔