آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کی نوجوان خواتین کسے ووٹ دیں گی؟ ’میں برتن دھونے کے لیے بیرون ملک نہیں جا رہی‘
بے روزگارری انڈیا کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے جبکہ گذشتہ انتخابات سے پہلے نریندر مودی کی پارٹی نے حکومت میں آنے کے بعد نوکریاں پیدا کرنے کے وعدے کیے تھے۔
جنوری 2019 میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے لیکن حکومت نے ان اعداد و شمار کو مسترد کیا ہے۔
انڈیا کی ریاست پنجاب کے شہر برنالہ سے تعلق رکھنے والی 18 برس کی نانیتا کا کہنا ہے کہ وہ کام کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتیں اور ان انتخابات میں وہ اس پارٹی کو ووٹ دیں گی ’جو نوجوانوں کو نوکریاں دلانے پر توجہ دے گی‘۔