انڈیا کی نوجوان خواتین کسے ووٹ دیں گی؟ ’ان (مردوں) کو لگتا ہے کہ پانی مفت میں ملتا ہے‘

پانی زندگی کا بنیادی اور اہم ترین جزو ہے لیکن یہ ہر کسی کو انتی آسانی سے دستیاب نہیں۔

انڈیا میں پانی کی قلت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس میں سب سے زیادہ متاثر خواتیں ہوتی ہیں۔

ریاست مہاراشٹرا کے شہر جواہر میں ہر روز خواتین کے وقت کا زیادہ تر حصہ اپنے گھر والوں کے لیے پانی لانے میں گزرتا ہے کیونکہ اس کام کو خواتین کی ہی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔

لیکن ان انتخابات میں جواہر کی رہائشی یشودھا زول کا کہنا ہے کہ وہ ووٹ اس پارٹی کو دیں گی جو اس مسئلے کو حل کرے گی اور ان کی رائے میں باقی خواتین بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔