آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ
انڈین وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعے کے روز راجھستان کے علاقے بکانیر میں انڈین طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق مگ 21 کے پائلٹ گرتے طیارے سے باحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
گرنے والا انڈین طیارہ معمول کے مشن پر تھا اور نل ائیر بیس سے اڑان پکڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کو ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق پرندے کے ساتھ ٹکرانا جہاز کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کی تفتیش ایک کورٹ آف انکوائری کرے گا۔
مزید پڑھیے
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بکانیر کے ایس پی پردیپ موہن شرما نے بتایا کہ مگ 21 طیارہ بکانیر کے شہر سے 12 کلومیٹر دور شوبہسار کی دھانی نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور کسی جانی نقصان کی اب تک خبر موصول نہیں ہوئی۔
گذشتہ کچھ عرصے میں انڈین ائیر فورس کے دیگر لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوئے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یکم فروری کو مراج 2000 جنگی طیارہ ایک معمول کے مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ باحفاظت باہر نہ نکل پائے اور ہلاک ہوگئے۔
12 فروری کو ایک مگ 27 طیارہ پوکھراں فائرنگ رینج میں گر کر تباہ ہوا تھا۔
اس سے زیادہ حالیہ واقعہ 27 فروری کو پیش آیا جب ایم آیی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے بڈگام میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین ائیر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں ایک عام شہری کی بھی ہلاکت ہوئی۔
انڈین فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعوی 27 فروری کو ہی پاکستانی فوج کے ترجمان نے کیا۔ ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق انڈیا کے دو طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے۔