آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
انڈیا کے ایک مندر میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افراد ہلاک، درجنوں بیمار
انڈین ریاست کرناٹک میں پولیس کا کہنا ہے کہ مندر میں عبادت کے بعد دیا گیا کھانے کھانے سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
زہریلا کھا کھانے والے کم از کم 70 افراد کو ہسپتال کے جایا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایک طبی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ شاید کھانا زہریلا تھا۔
اس تقریب میں شامل ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہمیں چاولوں اور ٹماٹروں سے بنا کھانا پیش کیا گیا تھا جس میں سے بُو آ رہی تھی۔‘
’جب تمام لوگوں نے یہ کھانا پھینک دیا وہ ٹھیک ہیں جبکہ جنھوں نے کھایا انہیں پیٹ درد اور قے ہونے لگی۔‘
یہ وقعہ جمعے کو مندر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش آیا۔
یہ چاول اس مذہبی اجتماع کے بعد روایتی طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ ’آج چڑھاوں کا دن تھا اور کئی لوگ قیریبی دیہاتوں سے آئے تھے۔`
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کئی لوگوں نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا جن میں سابق انڈین وزیرِ اعظم ایچ ڈی دی گودا شامل ہیں۔
انھوں نے ٹویٹ کیا ’جن خاندانوں کے لوگوں کی جانںی گئی وہ اپنا ضبط قائم رکھیں تاکہ وہ اس تکلیف کو سہہ پائیں۔‘