آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نشے میں حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے پر ڈاکٹر گرفتار
مغربی انڈیا کی ریاست گجرات کی پولیس کے مطابق ایک ڈاکٹر کو نشے کی حالت میں حاملہ خاتون کے آپریشن کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بچے کی موت آپریشن کے کچھ دیر بعد ہوئی جبکہ خاتون بھی اس کے بعد مر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے شراب نوشی کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ ڈاکٹر نشے میں تھا۔
ڈاکٹر پی جے لاکھانی ایک سینیئر ڈاکٹر ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ وہ سرکاری ہسپتال سوناوالہ میں گذشتہ 15 برس سے کام کر رہے ہیں۔
مریضہ کامنی چاچی کو منگل کو درد زرہ کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ منتظر خاندان نے بتایا کہ بچے کی موت پہلے ہوئی جبکہ اس کی ماں کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔
خاندان والوں نے مریضہ کو دوسرے ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا لیکن ابھی وہ راستے میں ہی تھے کہ متاثرہ ماں بھی چل بسیں۔
پولیس نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر لاکھانی نے پولیس کو بلایا اور کہا کہ انھیں خطرہ ہے کہ متاثرہ خاتون کا خاندان ان پر حملہ کرے گا جب انھیں موت کا پتہ چلے گا۔
ایچ آر افسر گوسوامی کا کہنا ہے کہ 'ہمیں پتہ چلا کہ وہ نشے میں ہے، ہم وہاں پہنچے اور ہم نے اسے گرفتار کر لیا۔'
ہسپتال نے اس واقعے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اس موت کی وجہ پر مزید تحقیقات کرے گی۔