آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ائیر انڈیا کی فضائی میزبان طیارے سے گر کر زخمی
انڈیا میں ممبئی ائیر پورٹ پر ایئر انڈیا کے ایک کھڑے طیارے کے دروازے سے فضائی میزبان (ائیر ہوسٹس) گر کر زخمی ہو گئی ہیں۔
پیر کو ہرشا لوبو دہلی کے لیے پرواز کی تیاری کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔
باون سالہ ہرشا لوبو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انھیں فریکچر کے ساتھ ساتھ کئی زخم آئے ہیں۔
انڈیا کی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ائیر انڈیا کا کہنا ہے کہ ’ہمارے طیارے کے عملے میں شامل ہرشا لوبو بوئینگ-777 کا دروازہ بند کرتے ہوئے گر گئیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پہلے ممبئی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے ہرشا لوبو کا معائنہ کیا اور پھر انھیں ہسپتال بھیج دیا گیا۔
دی ہندو اخبار نے ائیرپورٹ حکام کے حوالے سے لکھا: ’وہ اپنے حواس میں ہیں لیکن انھیں ٹانگ کی ہڈیوں میں فیکچر اور زخم آئے ہیں۔‘
گذشتہ ہفتے انڈیا کے جنوبی شہر ترچی سے دبئی جانے والا ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز بھرتے ہوئے ہوائی اڈے کی دیوار سے ٹکڑا گیا جس سے کافی نقصان ہوا۔
اس طیارے کو جس میں 130 مسافر اور چھ عملے کے ارکان شامل تھے ممبئی کی جانب موڑا گیا جہاں وہ باحفاظت اتار دیا گیا۔