آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
باپ اور دادی نے دو بچوں کو بھینٹ چڑھا دیا
انڈیا کی ریاست پنجاب کے علاقے بھٹنڈا کے ایک گاؤں میں ایک باپ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اپنے دو بچوں کو مذہب کے نام پر بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
بھٹنڈا کے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سواپن شرما نے بتایا کہ بچوں کے والد كلودر سنگھ نے اپنی ماں نرمل کور کے ساتھ مل کر بچوں کو کرنٹ لگانے کے بعد ان کے منہ میں زبردستی بلب ٹھونس دیا۔
بچوں کی موت کی خبر سے گاؤں والے جمع ہو گئے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو بلا لیا۔
ملزمان کے رشتہ دار راشی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ چار پانچ دنوں سے ان کے گھر میں جھگڑا چل رہا تھا۔
ان کے مطابق، چار پانچ دن پہلے ان کے گھر ایک ’تانترک‘ آیا تھا اور اس وقت ان کے گھر سے ڈھول کے بجنے کی آوازیں بھی سنائی دی تھیں۔
راشی سنگھ کا دعویٰ ہے کہ تانترک كالاوالی کا رہنے والا ہے اور اسی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے بتایا، ’گذشتہ رات جب میں ان کے گھر گیا تو انھوں نے بچوں کا گلا گھونٹنے کے بعد منہ میں بلب ڈال کر مار ڈالا تھا اور ایک دوسرے سے گالی گلوچ کر رہے تھے۔‘
انھوں نے بتایا، ’مارے جانے والے بچوں میں پانچ سال کا ایک لڑکا اور تین سال کی ایک لڑکی ہے۔‘
بھٹنڈا کے ایس ایس پی سواپن شرما نے بتایا کہ بچوں کے دادی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ اپنے پوتے اور پوتی میں بھوت پریت کا سایہ ہونے کے وہم کی وجہ سے تانترک بابوں کے پاس جاتی رہتی تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ بزرگ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر تین چار دنوں سے بچوں کو بجلی کے جھٹکے دے رہی تھی۔